102 سالہ چینی خاتون کو 50 سال میں کبھی ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی

بیجنگ(آئی این پی) مشرقی چین کے صوبے ژجیانگ کے علاقے تانیژو سے تعلق رکھنے والی 102 سالہ جن با لینگ جو اپنے علاقے میں لمبی عمر اور خوش مزاج شخصیت کے باعث جانی جاتی ہیں۔حیرت انگیز طور پر 102 سال کی عمر میں بھی جن با لینگ ذہنی طور پر انتہائی مستعد ہیں اور جسمانی طور پر بھی ان کی صحت مثالی ہے، ان کے بیٹے ہو ہوامی کے مطابق گذشتہ 50 سال کے دوران انہیں کبھی ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔جن با لینگ کی روزمرہ زندگی بھی دلچسپ ہے، وہ صبح تقریبا 9 بجے اٹھتی ہیں، نہانے کے بعد باغ میں سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور شام 7 بجے کے قریب سونے کے لیے جاتی ہیں، دن بھر وہ کئی مرتبہ کچھ منٹ کے لیے قیلولہ بھی کرتی ہیں، وہ مجموعی طور پر دن میں تقریبا 15 گھنٹے سوتی ہیں