20رکنی جرائم پیشہ گروہ نے حنیف منیراوراسکے ساتھیوں سے گندم،نقدی چھین لی، مقدمہ درج ، کارروائی شروع
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)دریائے ستلج کے حالیہ سیلاب میں امدادی سامان چھیننے والے لٹیروں کے جتھے سرگرم ہوگئے ،مخیرافرادخوف وہراس کا شکارہوگئے، نواحی موضع ڈھبی کاحنیف منیرتین ساتھیوں کے ہمراہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی اشیاء لے کرچاربجے سہ پہر دریائے ستلج کے بندپرگیاجہاں موضع پاناں مہارکے قریب 20رکنی جرائم پیشہ گروہ نے ان پرڈنڈوں سے حملہ کردیاجس سے حنیف،ناصر،اسکابھائی علی احمداورعبدالستارزخمی ہوگئے جس پرملزموں نے انہیں محبوس کرلیااور ان کے پاس موجود پانچ بوری گندم و 10 ہزارروپے کی نقدی چھین لی کرفرارہوگئے راہگیروں نے منت سماجت کرکے انکی جان چھڑوائی حنیف کی درخواست پربصیرپورپولیس نے ملزموں نیاز،برکت،عباد، غلام علی ،افراہیم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے اہلیان علاقہ کے مطابق مذکورہ افرادسیلاب سے متاثرہ نہیں ہیں بلکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ناجائزفائدہ اٹھارہے ہیں سماجی حلقوں نے سی سی ڈی سے ان لٹیروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔