اقبال ٹائون:پولیس کی کارروائیاں ، 17منشیات فروش گرفتار

ملزموں سے 13 کلو چرس، ڈیڑھ کلو آئس300 گرام ہیروین اور شراب برآمد
 لاہور (کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 17 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گل احمد، عثمان، شبیر، نعیم، ندیم، آصف، خرم، جاوید، سلطان سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کا زہر پھیلا رہے تھے اور شہریوں کی زندگیاں تباہ کر رہے تھے۔پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 13 کلو چرس، ڈیڑھ کلو آئس300 گرام ہیروین اور شراب برآمد کی۔ تمام ملزمان کو اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے نواں کوٹ، اقبال ٹاؤن، ہنجروال، ساندہ اور شیراکوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔