غزہ میں صحافیوں کا قتل، 250 میڈیا آوٹ لیٹس کے فرنٹ پیجز اور پروگرامزبلیک آئوٹ

غزہ(آئی این پی ) غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف دنیا بھر کے 250 میڈیا آوٹ لیٹس نے اپنے فرنٹ پیجز اور پروگرامز کو بلیک آوٹ کردیا۔ غزہ میں 2 سال سے جاری اسرائیلی حملوں اور صحافیوں کے قتل عام کے خلاف اس منفرد مگر طاقتور احتجاج کا اہتمام صحافیوں کی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم رپورٹرز  ود آئوٹ بارڈر   اور عالمی مہم چلانے والی تحریک آواز   کی جانب سے کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے خلاف اور صحافیوں کے حق میں ہونے والے اس احتجاج میں تاریخ میں پہلی مرتبہ 70 سے زائد ممالک کے  250  میڈیا آوٹ لیٹس اپنے فرنٹ پیچز، ویب سائٹس ہوم پیچز اور اپنی براڈکاسٹنگ  کو بلیک آوٹ کیا ہے