25 کروڑ عوام مدینہ منورہ میں شہادت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،برجیس طاہر

 بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ رب نے اپنے اور اپنے پیارے حبیب کے گھر کیلئے چن لیا
سانگلہ ہل  (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طا ہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے25 کروڑ عوام مدینہ منورہ میں شہادت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور یہ پاکستانی قوم اور پاکستانی فوج کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں ہمارے رب نے اپنے اور اپنے پیارے حبیب کے گھر کیلئے چن لیا ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ آج فخر محسوس کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار  انہوں  نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن سانگلہ ہل کے پبلک سیکرٹریٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی خدمات انجام دینے والے مسلم لیگی کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب تقسیم تعریفی اسناد و شیلڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی فوج پہ فخر ہے کہ آج پوری دنیا ہماری فوج کی جراتمندی اور بہادری کی معترف ہے اور پاکستانی قوم کے سر فخر بلند ہو گئے ہیں کہ آج خانہ کعبہ کی حرمت اور نبء دوجہاں کے روزے کی چاکری ہمارے ملک کے حصے میں آئی ہے اور پاکستان کی پچیس کروڑ عوام مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ پہ اپنی جانیں قربان کرنے کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں