لاہور(آئی این پی )سیلابی صورتحال کے پیش نظر قصور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کردی گئی ۔گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پریڈ گرانڈ اور راہداری میں سیلابی پانی جمع ہونے پر پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کی گئی۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بند ٹوٹنے کی وجہ سے بارڈر پر پانی داخل ہوا۔ سیلابی پانی کے ریلے نے پاک بھارت سرحدی حدود کو متاثر کیا۔ سیلابی پانی کے انخلا تک پریڈ کی تقریب منسوخ رہے گی۔