لاہور (خصوصی رپورٹ)شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں تیسری 3 روزہ سپارک ریسرچ اسمبلی کا افتتاح ہو گیا ۔ انسٹیٹیوٹ کے تمام یونٹس کے طلبہ کا ریسرچ ورک نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔چیئرمین بزنس مین ہسپتال ٹرسٹ شاہد حسین ،پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر،سی او او ڈاکٹر عائشہ نعمان نے نمائش کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر کلینیکل ریسرچ ڈاکٹر عذرا نے شرکا کو ڈاکٹرز ،نرسز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے 2026 میں کئے جانیوالے ریسرچ ورک جو مختلف جرنلز میں شائع ہوئے اس پربریفنگ دی۔ شرکا نے پوسٹرز پریزنٹیشن میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ریسرچ ورک کو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اسمبلی کے آخری روز ریسرچرز میں سرٹیفکیٹس اور میڈلز تقسیم کئے جائینگے۔