تحریک انصاف کی قیادت کا ایک اور جماعت رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ

نئی جماعت کیلئے تحریک انصاف پاکستان یا انصاف پاکستان کے ناموں پر غور جاری ہے:میڈیا رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی نے مستقبل میں کسی کمزور سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد سے بچنے اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کے حل کے پیش نظر الگ سے نئی جماعت رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق  نئی جماعت کیلئے تحریک انصاف پاکستان یا انصاف پاکستان کے ناموں پر غور جاری ہے، آئندہ الیکشن دونوں جماعتیں مل کر لڑا کریں گی۔ نئی پارٹی کے آئین اور رکنیت سازی کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں۔ نئی جماعت کا چیئرمین اور تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر پی ٹی آئی سے الگ ہوگا