سوشل میڈیا پر مسجد الحرام سے مبینہ خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم حرمین شریفین کے حکام نے ان اطلاعات کی تردید کردی ہے۔
حکام کے مطابق مسجد الحرام سے کسی خودکش بمبار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے البتہ ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا تھا جو حرم شریف میں خوف و ہراس پھیلا رہا اور زائرین کو ہراساں کر رہا تھا۔حکام کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔حرمین شریفین کے حکام نے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کا دعویٰ درست نہیں۔ اصل واقعہ ایک شخص کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے سے متعلق تھا۔