لاہور: برکی سے گرفتار خودکش بمبار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے

لاہور: برکی سے گرفتار خودکش بمبار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے برکی سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈرز سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ دی تھی اور پھر چمن کے راستے پاکستان بھیجا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس خودکش بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ کے دوران نشہ آور ادویات کا استعمال بھی کروایا گیا تھا۔ خودکش بمبار نے دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا کہ قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق، مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو لاہور میں تین دن قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی۔ علی کی گرفتاری کے لیے مختلف خفیہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ 15 مارچ کو لاہور کے برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ خودکش بمبار کو گرفتار کیا تھا، جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا تھا۔