مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے اطراف کبوتروں کو دانا کھلانے پر پابندی، خلاف ورزی پر 1 ہزار ریال جرمانہ

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے اطراف کبوتروں کو دانا کھلانے پر پابندی، خلاف ورزی پر 1 ہزار ریال جرمانہ

ویب ڈیسک: دارالحکومت مقدس سیکرٹریٹ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے گرد و نواح میں کبوتروں کو دانا کھلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 1 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ اقدام عوامی صحت کے تحفظ اور شہری ماحول کی صفائی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ نے اس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کا نظام شروع کیا ہے۔عوام اور زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کی تصاویر متعلقہ حکام کو فراہم کریں تاکہ کمیونٹی تعاون کے ذریعے قانون کا مؤثر نفاذ ممکن ہو سکے۔محکمہ صحت اور ماحولیاتی حکام کے مطابق اس پابندی کا مقصد بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا، املاک کو نقصان سے بچانا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔

یہ فیصلہ مقدس شہروں میں صفائی اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جاری اصلاحاتی اقدامات کی ایک کڑی ہے، جن میں گلیوں میں غیر قانونی فروخت، کوڑا کرکٹ کے انتظامات اور عوامی نظم و ضبط کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد بھی شامل ہے۔