9 مئی مقدمہ میں عمر ایوب، زرتاج گل کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت کااظہار برہمی

 گوجرانوالہ(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی گھیرا جلا کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور زرتاج گل کی مسلسل غیر حاضری پر اظہار ناراضی کیا  ۔اے ٹی سی گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب اور زرتاج گل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، دونوں کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور دونوں رہنمائوں کو 18 اپریل کو طلب کر لیا۔