پاکستان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے2 افغان نوجوانوں نے معافی مانگ لی

کراچی (آئی این پی )پاکستان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے کراچی میں رہائش پذیر دو نوجوانوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔کراچی میں مقیم 2 افغانی نوجوانوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ افغان مہاجرین کے انخلا پر پاکستان کیخلاف غلط الفاظ کا استعمال کررہے تھے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس نوجوان کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آئی ہے  جس میں وہ روتے ہوئے اپنے کیے اور بیان پر نادم ہے اور معافی بھی مانگ رہا ہے۔نئی ویڈیو میں فرہاد نے کہا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے اور وہ اس پر شرمندہ بھی ہے جبکہ اس نے پاکستان زندہ باد اور سندھ پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے