آسٹریلوی غوطہ خور ایمبر بورکی نے پانی کے اندر طویل ترین چہل قدمی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا

آسٹریلوی غوطہ خور ایمبر بورکی نے پانی کے اندر طویل ترین چہل قدمی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا

35 سالہ آسٹریلوی غوطہ خور ایمبر بورکی نے ایک ہی سانس میں پانی کے اندر طویل ترین چہل قدمی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، ایمبر نے سوئمنگ پول کے نیچے 370 فٹ، 2 انچ کی فاصلے پر چہل قدمی کی۔ایمبر بورکی، جو گزشتہ 10 سال سے فری ڈائیونگ کی مشق کر رہی ہیں، نے اپنے ذاتی ریکارڈ 334 فٹ، 7 انچ کے ساتھ ساتھ یہ نیا عالمی ریکارڈ بھی توڑنے کے لیے کئی ہفتوں تک سوئمنگ پول کے اندر اور باہر کی سخت ٹریننگ کی۔ایک انٹرویو میں ایمبر نے کہا کہ "میں یہ اپنی کامیابی کے احساس کے لیے کرنا چاہتی تھی، کیونکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرنا ہمیشہ میرا خواب رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارنامہ انہوں نے آسٹریلین میرین کنزرویشن سوسائٹی کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے بھی کیا۔

ایمبر کی پانی کے اندر چلنے کی تکنیک میں خود کو جھکانے کی خاصیت تھی، جس سے ان کا جسم 90 ڈگری کے زاویے پر تیراکی جیسی پوزیشن میں آ جاتا تھا جبکہ ان کے پاؤں پول کے فرش پر تھے۔ایمبر بورکی کے پاس پہلے ہی 17 آسٹریلوی فری ڈائیونگ ریکارڈز اور ایک انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار دی ڈیولپمنٹ آف ایپنیا ورلڈ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ یہ نیا ریکارڈ اس کی مہارت اور فری ڈائیونگ کی دنیا میں اس کی اہمیت کو مزید ثابت کرتا ہے۔