الجزائر کے شہر وھران میں واقع الشیخ ابراہیم تازی مسجد میں ایک نادر منظر دیکھنے کو ملا جب نماز کے دوران امام مسجد کے کندھے پر بلی چڑھ گئی۔
یہ منظر سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام مسجد نماز پڑھا رہے ہیں اور بلی ان کے کندھے پر بیٹھی ہے، لیکن امام نے بغیر کسی پریشانی کے نماز جاری رکھی اور بلی کو چھیڑنے کی بجائے اسے نظرانداز کیا۔اس واقعے نے نیا ریکارڈ قائم کیا، کیونکہ اس ویڈیو کو اب تک 2 ارب سے زیادہ افراد نے دیکھا ہے، اور یہ ایک دلچسپ اور نیک سلوک کی علامت بن گئی ہے۔ بلی کے امام مسجد کے کندھے پر بیٹھنے کا یہ واقعہ الجزائر میں دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے اپریل 2021 میں بھی الجزائر کی ایک مسجد میں نماز تراویح کے دوران امام مسجد الشیخ ولید مہساس نے ایک بلی کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔یہ منظر ایک نیک سلوک کی علامت بن گیا، جس میں امام مسجد نے بلی کے ساتھ احترام کا سلوک کیا اور نماز میں خلل نہیں ڈالا، اس سے لوگوں کو دین اسلام کے حسن اخلاق کی مثال ملتی ہے۔