فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن زخمی، مداح پریشان

 اداکار نے ’’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کے دوران اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا 
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے شہنشاہ، لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنا زخمی ہونے کا انکشاف کر کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار نے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی 18 کی حالیہ قسط کے دوران اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔کوئز شو کے آغاز پر امیتابھ بچن نے بتایا کہ مجھے گزشتہ روز شوٹنگ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ عام طور پر میں درمیان میں کھڑے ہو کر اپنا ابتدائی مونولاگ کرتا ہوں لیکن آج میرا گھٹنا زخمی ہے، گزشتہ روز شوٹنگ کے دوران میرا پائوں پھسلا اور میں گر گیا تھا، جس کے سبب میرا گھٹنا زخمی ہو گیا۔83 سالہ اداکار نے اپنے زخم کے بارے میں بتاتے ہوئے بائیں گھٹنے کی جانب اشارہ کیا، جس پر اسٹوڈیو میں موجود ناظرین نے تشویش کا اظہار کیا، اس پر امیتابھ بچن نے فورا واضح کیا کہ زخم زیادہ سنگین نہیں ہے۔