بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو، ورنہ بیلن چل جائے گا: امیتابھ بچن

شوہروں کیلئے سب سے عقلمندی کا کام یہ ہے اگر بیوی غصے میں ہو یا کوئی تنازع کھڑا ہو جائے، تو بغیر کسی بحث کے فوراً اپنی غلطی تسلیم کر لیں
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے شو کے دوران شادی شدہ زندگی کو سکون سے گزر بسر کرنے کا اپنا فارمولا اور شوہروں کے لیے احتیاطی تدابیر شیئر کی ہیں۔شو کے دوران بالی ووڈ کے بگ بی نے کہا کہ شوہروں کے لیے سب سے عقلمندی کا کام یہ ہے کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا کوئی تنازع کھڑا ہو جائے، تو بغیر کسی بحث کے فورا اپنی غلطی تسلیم کر لیں۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نے اپنی غلطی نہ مانی یا الٹا جواب دیا تو پھر جوتے، چپل اور بیلن چلنے میں دیر نہیں لگے گی، اس لیے خاموشی میں ہی عافیت ہے۔ بالی ووڈ اداکار کی اس نصیحت کو سوشل میڈیا پر بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔