ورون دھون واٹر سکیئنگ کے دوران زخمی، نئی فلم کی شوٹنگ سے قبل کلائی پر چوٹ

یہ واقعہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل پیش آیا ،سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون چھٹیوں کے دوران واٹر اسکیئنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی تعطیلات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پانی میں اسکیئنگ کے دوران ان کی کلائی پر چوٹ آئی ہے۔ یہ واقعہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل پیش آیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کے مطابق ورون دھون ان دنوں ساحلی علاقے میں چھٹیاں گزار رہے تھے، جہاں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان تصاویر میں انہیں ساحل سمندر پر وقت گزارتے، پیڈل کھیلتے، سرفنگ کرتے اور غروب آفتاب کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکار نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے واٹر اسکیئنگ کا تجربہ کیا، تاہم اس دوران ان کی کلائی زخمی ہو گئی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ یہ چوٹ نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے لگی ہے۔ورون دھون کا شمار بالی ووڈ کے مقبول نوجوان اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے شہرت حاصل کی اور بعد ازاںبدلاپور’بدریناتھ کی دلہنیا‘‘، ’’بھیڑیا‘‘ اور ’’جگ جگ جیو‘‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔تاحال ان کی کلائی کی چوٹ کی شدت اور صحت یابی کے دورانیے کے حوالے سے کوئی تفصیلی طبی بیان سامنے نہیں آیا۔ فلمی شائقین ان کی جلد صحت یابی اور آئندہ فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے مزید معلومات کے منتظر ہیں۔