آپ کے پیغامات کا جواب دیتی ہوں لیکن ہفتے بعد:پریتی کا مزاحیہ انداز میں جواب
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے شو کون بنے گا کروڑ پتی کے دوران اداکارہ پریٹی زنٹا سے مزاحیہ انداز میں شکوہ کیا۔کون بنے گا کروڑپتی شو کے نئے پرومو میں امیتابھ بچن نے پریتی زنٹا سے شکوہ کیا کہ وہ ہر سال 31جنوری کو انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں، لیکن انہیں کبھی جواب نہیں ملتا۔پریتی زنٹا نے بھی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پیغامات کا جواب دیتی ہیں، لیکن ایک ہفتے بعد۔ ان کی اس بات پر شو میں موجود افراد بھی ہنس پڑے۔امیتابھ بچن نے اس موقع پر اپنی ایک پرانی سوشل میڈیا پوسٹ کا بھی حوالہ دیا، جس میں انہوں نے پریتی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے پیغامات کا دیر سے جواب دینے پر مزاحیہ انداز میں شکوہ کیا تھا۔