اسلام آباد پولیس صحافیوں سے معافی مانگتی ہے:وزیر مملکت طلال چوہدری

اسلام آباد پولیس صحافیوں سے معافی مانگتی ہے:وزیر مملکت طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتی ہے۔

یہ بیان انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں بھیجا ہے تاکہ پولیس کی جانب سے پریس کلب میں پیش آنے والے تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے معافی طلب کی جا سکے۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوئی تھی، جہاں کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی گئی اور صحافیوں پر تشدد کیا گیا۔ اس دوران کیمرا مینز کے کیمرے اور موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی گئی۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اس موقع پر کہا کہ پریس کلب کے عہدیداروں سے رابطہ نہیں کیا گیا اور پریس کلب کے ملازمین پر تشدد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس اقدام پر جواب دہ ہونا پڑے گا اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔