پولیس فورس کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں: طلال چوہدری

پولیس فورس کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں: طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مختلف رنگوں کی وردیاں پہننے سے فورسز کی کارکردگی مختلف نہیں ہوتی، پولیس نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی تنخواہوں، مراعات اور شہداء پیکیج کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کے اعلان کردہ شہداء پیکیج پر عملدرآمد بھی کیا جائے گا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے، 90 ہزار افراد نے امن کے لیے قربانیاں دیں، جبکہ آئی جی اسلام آباد بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ایک آنکھ سے محروم ہوئے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ سنگین جرائم کے 90 فیصد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور 50 فیصد سے زیادہ سنگین جرائم میں کمی آئی ہے، یہ کامیابی پولیس افسران کی محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے دن رات کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور کارکردگی کے اعتبار سے ملک بھر میں نمبر ون پولیس فورس ہے۔