مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس خط کا مقصد یہ تاثر پیدا کرنا ہے کہ عمران خان کی سزاؤں کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خط بدنیتی پر مبنی ہے، کیونکہ اس میں کسی کو الزام دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ اگر کسی کو پیغام دینا ہو تو ایسی باتیں عوامی نہیں کی جاتیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کا تعلق اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ہے بلکہ ان کے اپنے کرتوتوں سے ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی نے نہیں کہا تھا کہ وہ 190 ملین چوری کریں، اور نہ ہی کسی نے انہیں 9 مئی یا 26 نومبر کی کارروائیوں کی دعوت دی تھی۔ن لیگ کے سینیٹر نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے کام سے جانی جاتے ہیں، انہیں تقریر کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، اور نواز شریف کا کام بڑھکیں مارنا نہیں ہے۔ طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا اور الزام تراشی کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔