دنیا بھر میں فلوٹیلا پر اسرائیلی پابندی کے خلاف مظاہرے

دنیا بھر میں فلوٹیلا پر اسرائیلی پابندی کے خلاف مظاہرے

دنیا بھر میں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے زور و شور سے جاری ہیں۔

مختلف ممالک اور شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور فلوٹیلا کے حق میں نعرے بازی کی۔

بین الاقوامی مظاہرے:

یورپ: لندن، برسلز، برلن، ایتھنز اور روم میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔
اٹلی: روم میں مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن اور شاہراہیں بند کر دیں۔
ترکی: استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر مظاہرین نے فلوٹیلا کے دفاع میں نعرے لگائے جبکہ انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے فلسطینی اور ترک پرچم لہرا کر مظاہرہ کیا گیا۔
افریقہ و لاطینی امریکہ: تیونس، لیبیا، مصر، کینیڈا اور بیونس آئرس میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
غزہ میں صورتحال:

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سٹی، وسطی غزہ اور دیرالبلح کے علاقوں میں تازہ بمباری کی گئی۔بمباری کے نتیجے میں کم از کم 17 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔مظاہرے دنیا بھر میں اسرائیل کی فلوٹیلا روکنے کی پالیسی کے خلاف عالمی ردعمل کا اظہار ہیں، جبکہ غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔