رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کیخلاف قتل کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

  پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کرکے دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد ،ہسپتال منتقل کردیں
کوئٹہ(آئی این پی )رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کرکے دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ ایک لاش عبدالرحمان کھیتران کی قیام گاہ کے قریب سے برآمد ہوئی۔پولیس نے لاشوں کی باقیات کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لییاسپتال منتقل کردیا ہے۔