فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک) فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر جاری فیصل آباد انڈر19 فٹ بال چیمپئن شپ کا چوتھا کوارٹر فائنل میچ میں خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا اور العمر کلب چبہ کی ٹیمیں (آج) پیر کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھیکری والا فٹ بال گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا مبشر بشیر المعروف کالا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 50 سے زائد دیہاتوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔