45سالہ خاتون نجی ہسپتال میں پرسرار طور پر ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹاٰون کے علاقے میں 45سالہ خاتون نجی ہسپتال میں پرسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق سانول ادریس نامی شخص کی والدہ نوشین ادریس کی طبعیت خراب ہونے پر فیصل ٹاؤن میں واقع نجی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران ہسپتال میں دم توڑ گئی اطلاع ملنے پر تھانہ فیصل ٹائون ہولیس نے لاش قبضے میں لے لی جسے بعد ازاں خاتون نوشین کے بیٹے نے کارروائی سے انکار کے بعد قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی