پاکستان اور عمان کا صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور عمان کا صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویب ڈیسک: پاکستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال سے عمانی سفیر فہد خلف الخروصی کی ملاقات میں صحت، فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اسٹاف اور میڈیکل فزیشنز کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیرِ صحت نے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو صحت کے میدان میں مزید مستحکم بنایا جائے گا اور مقامی ویکسین کی تیاری سمیت جاری اصلاحات میں اشتراک اہم کردار ادا کرے گا۔عمانی سفیر نے پاکستانی طبی ماہرین کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سلطنتِ عمان نرسنگ اور میڈیکل اسپیشلسٹس سمیت ہنر مند عملے کی خدمات لینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے طبی تعلیم، تربیت اور ماہرین کے تبادلے پر بھی زور دیا۔