بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی۔
عدالت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیس کی اگلی سماعت اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔ رات گئے عدالتی عملے نے وکلاء صفائی اور پراسیکوشن ٹیم کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا۔