واشنگٹن (آئی این پی )گوگل کی جانب سے نئے سرچ چیٹ بوٹ اے آئی موڈ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔گوگل سرچ میں موجود اے آئی موڈ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے تاکہ یہ ٹول ویژول یا تصویری سرچز کے لئے زیادہ کارآمد ثابت ہوسکے۔کمپنی کے مطابق اس سے پہلے اے آئی موڈ سے جب تصاویر کے حوالے سے سوالات پوچھے جاتے تھے تو وہ بہت زیادہ ٹیکسٹ استعمال کرتا تھا۔گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے تسلیم کیا کہ اس طرح کی سرچز میں ٹیکسٹ کو دیکھنا مضحکہ خیز محسوس ہوتا تھا اور اسی وجہ سے کمپنی نے نئی اپ ڈیٹ کی ہے