نیویارک(آئی این پی ) معروف سرچ انجن گوگل نے بھی نئے سال کو ویلکم کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔ سرچ انجن نے سال نو کو منفرد انداز میں خوش آمدید کرتے ہوئے اپنا خصوصی ڈوڈل جاری کیا۔ خوبصورت ڈوڈل میں نیلے آسمان پر چمکتے ستاروں کیساتھ سال 2025 کا استقبال کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل دنیا بھر میں ہونے والے اہم واقعات، تعطیلات اور اہم شخصیات کو یاد کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں ڈوڈل پوسٹ کرنے ایک منفرد انداز ہے، جس کے تحت گوگل اپنے ہوم پیج پر ایک مخصوص لوگو کے ذریعہ تہنیتی پیغام دیتا ہے۔