اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی وقت میں کئی سوالات کر سکتے ہیں
تفصیلی سوالات کی سہولت،ماضی میںسرچز کے ذریعے ہی ممکن ہوتے تھے
واشنگٹن (آئی این پی )گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین اے آئی موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا ، جو صارفین کو پیچیدہ سوالات کے تیز، درست اور جامع جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سسٹم Gemini 2.5 کے کسٹم ورژن سے چلتا ہے، جو صارفین کو لمبے اور تفصیلی سوالات پوچھنے کی سہولت دیتا ہے، جو ماضی میں متعدد سرچز کے ذریعے ہی ممکن ہوتے تھے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی وقت میں کئی سوالات کر سکتے ہیں اور ان کے جوابات تفصیل سے حاصل کر سکتے ہیں، یہ فیچر منصوبہ بندی، تحقیق اور سیکھنے کے عمل کو مزید آسان بناتا ہے۔مثال کے طور پر ایک صارف پوچھ سکتا ہے کہ میں اکتوبر میں ہنزہ کا سفر پلان کر رہا ہوں، پانچ دن کا ایسا شیڈول بتائیں جس میں سیاحت، ایڈونچر اور مقامی کھانے شامل ہوں۔یا پھر کوئی والدین سرچ کر سکتے ہیں کہ میرا بچہ نویں جماعت میں ہے اور ریاضی میں مشکل کا سامنا کر رہا ہے، کیا پاکستان میں فری آن لائن ذرائع موجود ہیں جو الجبرا اور جیومیٹری سیکھنے میں مدد کریں؟۔