گوگل اے آئی موڈ اپ ڈیٹ، ویب سائٹس کے ٹکٹس ایک کمانڈ پر دستیاب

 اے آئی موڈ ویب سائٹس پر فوری طور دستیاب ٹکٹس تلاش، منتخب فہرست پیش کرے گا
واشنگٹن (آئی این پی) گوگل نے اپنے اے آئی موڈ میں نئے ایجنٹک فیچرز شامل کر دیے ہیں، جو صارفین کے لیے ایونٹس کے ٹکٹس، بیوٹی سیلون اور ویلنیس اپائنٹمنٹس بک کرنا انتہائی آسان بنا دیتے ہیں۔گوگل کے مطابق اب آپ صرف ایک سادہ کمانڈ دے کر اپنی پسند کے ایونٹس کے لیے بہترین آپشنز تلاش اور بک کر سکتے ہیں، اے آئی موڈ مختلف ویب سائٹس پر فوری طور پر دستیاب ٹکٹس تلاش کرے گا اور آپ کو ایک منتخب فہرست پیش کرے گا، جہاں سے آپ اپنی پسند کے ٹکٹس منتخب کر کے بک کر سکتے ہیں