کنٹریکٹرز بیٹ سسٹم کا نفاذ یقینی بنائیں، وزیر بلدیات

 لاہور ( خصوصی رپورٹ) وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی ہے کنٹریکٹرز زیادہ بہتر نتائج کے لئے بیٹ beat سسٹم کا نفاذ یقینی بنائیں۔ سْتھرا پنجاب کے تحت ریکوری صرف ای بلنگ کے ذریعے ہونی چاہیئے۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایم پی اے ارشد ملک، ڈی جی سْتھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین، سی ای اوز اور سْتھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی