بسنت کے دوران تمام فریقین عوام کا تحفظ یقینی بنائیں (لاہور ہائی کورٹ)

 ریڈ زون والے پارکوں میں میڈیکل سہولت کیمپ قائم  کئے جائیں‘ ایمرجنسی صورتحال میں تمام سہولتوں کو فعال رکھا جائے:جسٹس ملک اویس خالد
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات یقنی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔ لاہورہائیکورٹ کے  جسٹس ملک اویس خالد نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے ریڈ زون والے پارکوں میں میڈیکل سہولت کیمپ قائم کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔عبوری عدالتی حکم کے مطابق بسنت کے دوران تمام فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ایمرجنسی صورتحال میں تمام سہولتوں کو فعال رکھا جائے۔