راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل سدرہ بی بی کیس میں گرفتار رکشاڈرائیور خیال محمد کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔عدالت نے گورکن راشد محمود، سیکرٹری قبرستان سیف الرحمان کے جسمانی ریمانڈ استدعا مسترد کردی، گورکن راشد ،سیکرٹری قبرستان سیف الرحمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔رکشا ڈرائیور خیال محمد کو دوبارہ یکم اگست جمعہ کو پیش کرنے کا حکم دیاگیا، سول جج قمر عباس تارڑ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔