قومی چیلنجوںسے نمٹنے کیلئے ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے:گیلانی

 ملک میں اتحاد، مفاہمت اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے:وفد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر اسد قاسم، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج، سینیٹر فلک ناز چترالی اور سابق رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کی ملاقات ہوئی۔قائم مقام صدر نے ملک میں اتحاد، مفاہمت اور اجتماعی کوششوں پر زوردیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے‘پاکستان کی ترقی کیلئے جمہوری اداروں کے استحکام اور جامع ترقی ناگزیر ہے۔قائم مقام صدر نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد اور بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مشترکہ اقدامات پر زوردیا۔