آگاہی کورسز سے افسروں و اہلکاروں کی کارکردگی بڑھانے میں مدد ملتی ہے: تقریب سے خطاب
اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاہے عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی،اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے جمہوری نظام میں پارلیمان کیساتھ پارلیمنٹ میں کام کرنیوالوں کا کردار اہم ہے، آگاہی کورسز سے افسران و اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اسلام آباد میں دسویں نیشنل پارلیمانی ڈویلپمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوری نظام میں پارلیمان کیساتھ پارلیمنٹ میں کام کرنیوالے افسروں،اہلکاروں کا اہم کردار ہوتا ہے،اس قسم کے کورسز سے افسروں اور اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورس سے پبلک پالیسی اور قانون سازی کی بھی بہتر آگاہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کورس میں شریک افسر ان اپنا وقت بہترین انداز سے صرف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں جیسے ابھرتے ہوئے چیلنجز کاسامناہے،عصرحاضر کے ان چیلنجزسے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔