ویب ڈیسک:انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر روی بوپارا نے ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں اپنی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے لگا کر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ یہ میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا، جس میں انگلش ٹیم نے بھارتی ٹیم کو شکست دی۔
بھارتی کپتان رابن اتھپا نے بوپارا کے سامنے جو اوور پھینکا، اس میں بوپارا نے ایک کے بعد ایک چھکا لگایا۔ اس اوور میں انہوں نے 6 لیگل ڈیلیوریز پر 6 چھکے مارے اور ایک وائیڈ گیند کے نتیجے میں 37 رنز کا نقصان اٹھایا، جس پر سوشل میڈیا پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس کے بعد، بوپارا نے اگلے اوور کی پہلی گیند پر بھی چھکا لگا کر اپنے مجموعی چھکوں کی تعداد کو 7 تک پہنچا دیا۔ انہوں نے اس میچ میں اپنی اننگز کے دوران 14 گیندوں پر 53 رنز بنائے، جس میں 8 چھکے شامل تھے، اور اس کے بعد ریٹائر ہو گئے۔
روی بوپارا کی اس شاندار کارکردگی نے شائقین کو حیرت زدہ کر دیا اور سوشل میڈیا پر ان کے اس کارنامے کی تعریف کی جا رہی ہے، جس نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ان کی مہارت کا لوہا منوایا۔