فرانس: قیدی پوتے سے ملاقات کیلئے دادا خود مجرم بن کر جیل پہنچ گیا

 سالہ دادا سابق فائر فائٹر رہ چکے ہیں جن کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں:میڈیا رپورٹ
پیرس(آئی این پی ) فرانس کے خطے گواڈیلوپ میں   دادا نے پوتے سے ملنے کیلئے خود کو گرفتار کروالیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  69 سالہ دادا سابق فائر فائٹر رہ چکے ہیں جن کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں۔  دادا نے ایک سپر مارکیٹ لوٹی جس کے قریب پولیس اسٹیشن تھا۔ سپر مارکیٹ لوٹنے کے بعد دادا وہیں انتظار کرتے رہے تاکہ انہیں گرفتار کیا جاسکے۔  مقصد یہ تھا کہ وہ جیل جائیں اور اپنے قیدی پوتے سے مل سکیں۔ لوٹ مار کے دوران دادا نے نقدی مانگی اور ایک ٹکڑا پنیر اور ایک بوتل شراب بھی لی