اربوں مالیت کی اراضی سے جھگیاں اور تجاوزات ختم

لاہور(خصوصی رپورٹ ) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز جوہر ٹا ئون میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی سے جھگیاں اور تجاوزات ختم کر کے120 کینال جگہ واگزار کروا کر قبضہ حاصل کر لیا۔ سمسانی روڈ ایف ون بلاک پر عرصہ دراز سے 90 کنال اراضی پر قائم جھگیاں و تجاوزات ختم کیں۔ ایف ون، ایم اور این بلاک سے مویشیوں اور تجاوزات کو بھی ہٹا دیا۔ایم اور این بلاک میں 30 کنال جگہ سے مویشی و تجاوزات ہٹا دی گئیں ۔