لاکھوں روپے طلائی زیورات موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی میں فیروز سے 3لاکھ روپے اور موبا?ل فون،گڑھی شاہو میں عابد سے 2 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون, گلبرگ میں یاور سے2لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں نصیر سے 2 لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون۔گرین ٹاون میں جمال سے2 لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا.شاہدرہ اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں جبکہ سندر نولکھا اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔