بھتہ خوری ،2 جعلی مجسٹریٹ گرفتار

 تحصیل علامہ اقبال زون میں نوسرباز شفیق اور اعجاز متعدد دکانداروں سے بھتہ وصول کر چکے تھے :ڈی سی 
لاہور( کرائم رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، دکانداروں سے بھتہ طلب کرنے والے 2 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرفتار کرلئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے بتایا تحصیل علامہ اقبال زون میں دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے ہوئے 2 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد شفیق اور اعجاز کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دونوں نوسرباز متعدد دکانداروں سے بھتہ وصول کر چکے تھے، جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دکانداروں کے سامنے خود کو اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون کے نمائندے بناکر پیش کیا تھا۔