امیر حمزہ 5سال سے جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے طور پر کام کرتا رہا
ملازم مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتا تھا ، سی ای او نے معطل کردیا
لاہور( کرائم رپورٹر) محکمہ صحت کا ملازم جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر 5 سال فراڈ کرتا رہا۔ڈی سی کے نوٹس پر سی ای او ہیلتھ نے امیر حمزہ نامی ملازم کو معطل کر دیا ہے۔ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کا ملازم ڈیتھ محرر امیر حمزہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈی ایچ اے میں تعینات تھا۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ملازم گزشتہ 5سال سے جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے طور پر کام کرتا رہا، ملازم امیر حمزہ مختلف علاقوں میں ناجائز کارروائیاں کرتا رہا۔