نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل ‘ایف آئی اے نے 23 ملزموں کو طلب کرلیا
اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ ،شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئے بھی مراسلہ ارسال
اسلام آباد (آئی این پی )برطانیہ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملے کےمعاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے نے حملہ کرنے والے 28 افراد کی نشاندہی کرلی،سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو ز سے تصاویر کو نادرا میں تصدیق کے لئے بھجوایا گیا تھا ،نادرا نے 23افراد کی شناخت کر کے رپورٹ ایف آئی اے کو بھجوا دی۔ایف آئی اے نے 23 ملزمان کو طلبی کا پہلا نوٹس جاری کر دیا،شناخت ہونے والے 23 ملزموں کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ ،شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئے بھی مراسلہ لکھ دیاگیا۔شناخت ہونے والوں میں شایان علی ، سعدیہ فہیم ، فہیم گلزار ، ماہرین فیصل،سدرہ احمد طارق ، عائشہ حبہ قریشی ،وقاص محمد چوہان ، محسن حیدر قمر،ضمیر اکرم ، سردار تیمور مقصود ، محمد پرویز علی ، رخسانہ کوثر ، شیخ محمد جمیل،مہران حبیب ، زوہیر احمد ،رحمان انور ، محمد ساجد خان ، خدیجہ کاشف ،ملیکہ علی ، محمد نوید افضل ، شہزاد قریشی ، سلمان علی شاہ اور بلال انور شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ملزمان نے برطانوی شہریت بھی حا