لندن(یواین پی)لندن پولیس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی تفتیش ختم کر دی، لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمیشن کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل کے باہر پی ٹی آئی کے حملے کے الزام میں کی گئی شکایت پر کسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ،میڈیارپورٹس کے مطابق کرائون پراسیکیوشن سروس نے پولیس کی طرف سے تیارکردہ کیس کو عدالت لے جانے سے معذرت کر لی۔لندن پولیس کے مطابق قاضی فائز عیسٰی مقدمے میں مدعی نہیں بنے تھے، تفتیش ختم ہونے کے باوجود پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔