قاضی فائز کی گاڑی پر حملہ : برطانیہ میں مقدمہ درج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے معاملے پر برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین سفارتی حکام کے ساتھ اٹھائے جانے کے بعدمقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد اب تحقیقات برطانوی قوانین کے تحت کی جائیں گی۔