ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر عوام کی زندگی پر منفی اثر ڈالتی ہے:مریم نواز

ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر عوام کی زندگی پر منفی اثر ڈالتی ہے:مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ترقیاتی اسکیموں کی بر وقت تکمیل کے لیے اجلاس کی صدارت کی، جس دوران انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے سینئر منسٹر اور چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی تکمیل کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کی جائے اور کسی بھی قسم کی تاخیر نہ ہو تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری حل ممکن ہو۔مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے، اور وہ اس بات کی اجازت نہیں دیں گی کہ عوام کسی بھی تکلیف یا مشکلات کا سامنا کریں۔ انہوں نے پروجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا اور واضح کیا کہ وہ خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بہتری کے لیے وقت کی پابندی سے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں تاکہ ہر شہری کی زندگی میں بہتری آ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے عوام کی فلاح و بہبود سب سے اہم ہے اور وہ کسی بھی صورت میں عوام کو مشکلات میں نہیں دیکھ سکتیں۔