ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے شرقپور شریف ضلع شیخوپورہ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چند ہفتے قبل اغوا ء ہونے والے ماں اور بیٹے کو بازیاب کروا لیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق مدعی مقدمہ نے دونوں مغویان کے اغواء کا مقدمہ علاقہ تھانہ داتا دربار لاہور میں درج کروایا تھا۔مدعی مقدمہ نے بازیابی کے لیے سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل سے مدد کی اپیل کی تھی۔ مغویان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل سکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے بازیاب کروایا گیا۔ملزمان موقع سے فرار ، گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔