منشیات برآمدگی کیس: ساحر حسن کی ضمانت منظور

منشیات برآمدگی کیس: ساحر حسن کی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

 عدالت نے ملزم ساحر حسن کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ ماہ کراچی جنوبی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں تفتیشی افسر نے منشیات برآمدگی کیس کا عبوری چالان پیش کیا تھا۔ چالان کے مطابق، ملزم ساحر حسن نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے منشیات کی فروخت شدہ رقم اپنے والد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منتقل کی تھی۔تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کے والد کے منیجر کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا تھا، اور انہیں بینک اسٹیٹمنٹ اور بے گناہی کے شواہد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، لیکن وہ ابھی تک یہ شواہد جمع نہیں کروا سکے ہیں۔اس کیس میں ملزم ساحر حسن معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ہیں۔