لندن میں بھارت کی جارحیت اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کے خلاف پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کا زبردست احتجاج

لندن میں بھارت کی جارحیت اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کے خلاف پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کا زبردست احتجاج

لندن: بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کی حالیہ جارحیت اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 مظاہرین نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور ان مظالم کے خلاف عالمی برادری سے ایک مضبوط ردعمل کی درخواست کی۔مظاہرے کی قیادت سکھ کمیونٹی نے کی، جنہوں نے آزاد خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارت کے انتہاپسندانہ رویوں کے خلاف پُرجوش نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے "بن کے رہے گا خالصتان، ہم لے کر رہیں گے خالصتان" کے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔مظاہرے کے دوران سکھ رہنماؤں نے بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے کارکنوں کی برطانیہ آمد پر بھی شدید تنقید کی، جنہوں نے برطانیہ میں شرپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے افراد کے ویزے فوراً منسوخ کرے اور انہیں ملک بدر کرے۔

برطانوی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ آزادیِ اظہار اور انسانی حقوق کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے سکھوں اور کشمیریوں کی آواز کو سنے، اور بھارت کے انتہاپسندانہ رویے پر ایک واضح اور پُرعزم موقف اختیار کرے۔ مظاہرین نے اس بات کی بھی درخواست کی کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات میں انسانی حقوق اور آزادیوں کا احترام کرے اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالے۔